جے پور، 13؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اروناچل پردیش پر سپریم کورٹ کی طرف سے دئیے گئے فیصلے پرکہاکہ بی جے پی کی سازش ایک بارپھرناکام ہوگئی ہے۔گہلوت نے ٹوئٹ کیا،بی جے پی کی سازش اتراکھنڈ کے بعداروناچل پردیش میں بھی ناکام ہو گئی ۔جمہوریت ایک بار پھر جیت گئی ، اس فیصلے کے لیے سپریم کورٹ کا شکریہ۔غورطلب ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلہ میں اروناچل پردیش میں کانگریس کی قیادت والی نبام تکی حکومت کو بحال کرنے کا آج حکم دیا ہے۔